اسرائیل کے اٹارني جنرل اویچائي ماڈیلبلٹو نے وزیر اعظم بنیامین نیتن ياهو کے خلاف لگائے گئے مجرمانہ الزامات کی ابتدائی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر ماڈیلبلٹو نے جانچ کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات نہیں بتائی لیکن کہا کہ یہ ابتدائی
تفتیش ہوگی نہ کہ مجرمانہ تحقیقات۔
اٹارنی جنرل کے دفتر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، ’’میں آپ کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم اور دیگر کے سلسلے میں حاصل اطلاعات کے تناظر میں کئی بار غورو خوض کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس کی ابتدائی تحقیقات کی ہدایت دینی چاہئے ‘‘